14 مئی 2012 - 19:30

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ ایران اور آئي اےای اے کے مذاکرات کو مفید قراردیا ہے۔

ابنا:  علی اصغر سلطانیہ نے آج ویانا میں آئي اے ای اے کے ہیڈکوارٹر میں ایران اور ایٹمی انرجی کے دوسرے دور کے مذاکرات کے آغاز کے موقع پر کہا کہ گذشتہ روز کے مذاکرات مفیداور تعمیری رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات مثبت فضا میں جاری ہیں۔

یاد رہے اسلامی جمہوریہ ایران اور آئي اے ای اے کے درمیان گذشتہ روز سے مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔ یاد رہے اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمشیہ آئي اے ای اے کے ساتھ تعاون جاری رکھا ہے اور اسی تعاون کی اساس پر آئي اے ای اے کے معائنہ کاروں نے متعدد مرتبہ ایران کی ایٹمی سائٹوں کا معائنہ کرکے کہا ہےکہ ایران کے ایٹمی پروگرام میں قانون سے کسی طرح کا انحراف نہیں پایا جاتا۔ .......

/169